Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کو شکست دیدی، فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کو شکست دیدی، فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کو شکست دے دی، مکمل صحت یابی کے بعد منصب کی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو کسی قسم کی کورونا علامات نہیں ہیں، اُنہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 20مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔