Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا آغاز کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا آغاز کر دیا
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا آغاز کر دیا۔ موبائل وین کے ذریعے مصروف شاہراہوں، چوراہوں اور فیکٹریوں کے باہر غریبوں، محنت کشوں، مزدوروں اور مستحقین تک کھانا پہنچایا جائے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ٹرک کا جائزہ لیا اور کھانا تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا پناہ گاہیں مزدوروں کیلئے نعمت سے کم نہیں۔

ایم ڈی بیت المال نے کہا موبائل ٹرکوں میں اسکینرز نصب ہیں جن سے کھانے کے لیے آنے والوں کے شناختی کارڈ سکین کیے جائیں گے۔ کھانا دینے سے پہلے شناختی کارڈ اسکین کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جس غریب شخص کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو اس کو بھی کھانا کھلایا جائے۔