Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

اجلاس میں بجٹ سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ ترجمانوں کو بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیے کی جوابی حکمت عملی ترتیب جائے گی، سیاسی معاشی صورتحال پر مشاورت اور غور کیا جائیگا۔

وزیر اعظم اجلاس میں ترجمانوں کو ہدایات دینگے۔ اسلام آباد میں موجود پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو وزیر اعظم ہاؤس بلایا گیا، اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔