Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا آغاز کردیا
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث گھر میں بیٹھے طلباء کو کلاسز کی سہولت دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا آغاز کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں ایسے حالات ہیں، کورونا وباء کی وجہ سے بچے گھروں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحت اور تعلیم میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ٹیلی اسکول چینل پر کل سے صبح 8 تا شام 6 بجے تک پہلی سے 12 ویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی۔