Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر شجرکاری کی ویڈیو جاری کردی

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر شجرکاری کی ویڈیو جاری کردی
July 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ’’ وزیراعظم کا وژن، سرسبز پاکستان ‘‘، وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر شجرکاری کی ویڈیو جاری کردی۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ شجرکاری مہم میں ایک سال میں بڑی واضح تبدیلی آئی، بلوکی پنجاب مافیا سے زمین واگزار کرا کے شجر کاری کی گئی، واگزار کرائی گئی زمین پر شجرکاری مہم کے بعد واضح تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مستقبل کی نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان بنا رہے ہیں، شجرکاری بلین ٹری سونامی کا ہی حصہ ہے، منصوبے کو دیکھ کر مجھے دلی تسکین ہوئی۔