Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا
September 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق  اجلاس میں نئے بجٹ کی تجاویز منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ ایف بی آر اصلاحات اور ٹیکس سلیبس تبدیلی  پر کابینہ کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کی تجاویز منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، الیکٹرانکس مصنوعات پر 126 ارب روپے اضافی ٹیکس ، موبائل فونز پر بھی اضافی ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔