Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا
May 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں شوگر اسکینڈل پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ  پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کابینہ کو شوگر سکینڈل کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ تیار ہوچکی ہے جس میں فرانزک آڈٹ بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں چینی کے بے نامی خریداروں کا ذکر بھی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت کا ریکارڈ بھی لف کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ کابینہ اجلاس میں فرانزک رپورٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔