Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
July 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر تین بجے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ امریکہ پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔