Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا
November 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں قومی اسبملی میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ وفاقی برآمدی سیکٹر کے لیے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ ارکان کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دے گی۔ وفاقی برآمدی سیکٹر کے لیے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کرے گی۔

کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021، این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع اورٹیکس قانون میں تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری دیگی۔

کابینہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں پی ٹی ڈی سی کی اراضی پرائیویٹ سیکٹرکولیز پر دینے کی بھی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔