Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا
December 17, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملا ئیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو سعودی تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا پاکستان کی پوزیشن سمجھ سکتے ہیں۔ جلد سعودی عرب جا کر تحفظات دور کروں گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا معاملے میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی کےایل سمٹ میں نمائندگی نہیں ہو گی۔ گلوبل پناہ گزین فورم کی سائیڈلائن پر وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات گلوبل پناہ گزین فورم کی سائیڈ لائن پر ہوئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ امور ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان میں صحت کی سہولیات اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحت کی سہولیات سے متعلق کردار ادا کرنے پر وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او کی خدمات کو سراہا۔