Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان نے مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانشمیشن لائن کا افتتاح کر دیا۔

سی پیک کے اہم منصوبہ 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانشمیشن لائن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میٹاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پر تیزی سے کام ہوا۔ ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہونے کی وجہ سے  لاسز زیادہ ہو رہےہیں ۔ میٹاری تا لاہور ٹرانسمیشن  لائن  اسٹیٹ  آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور مہنگائی نے جنم لیا جو عارضی طور پر ہے ۔ مہنگائی کو جلد کنٹرول کر لیں گے ۔ قرض کی ادائیگی کے لیے آمدنی بڑھانی ہو گی ۔ کورونا کی وجہ سے مسائل تھے لیکن سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں، ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے۔ سی پیک کے دیگر تمام منصوبوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔