Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان نے ملکی اور قومی سطح پر لابنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے ملکی اور قومی سطح پر لابنگ کا نوٹس لے لیا
January 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی جانب سے ملکی اور قومی سطح پر لابنگ کا نوٹس لے لیا۔ نوازشریف کے خلاف ایک اور پنڈورا باکس کھلنے لگا۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ہم منصب کی جانب سے لابنگ کیلئے امریکی کمپنیوں کو قومی خزانے سے خطیر رقم کی ادائیگیوں پر نوٹس لیئے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے بیرون ملک قانونی مقدمات پر اٹھنے والے اخراجات کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کر لیا۔ وزارت قانون و انصاف سے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء کی فہرست مانگ لی۔ ساتھ ہی وکلاء کو ادائیگوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں امریکی کمپنیوں کیمبرج اینالیٹکا اور روبیٹو گلوبل کی خدمات حاصل کی تھی۔ کمپنیوں سے ملکی اور غیرملکی سطح پر سروے کروایا جاتا تھا جن میں حکومتی کامیابیوں اور دوسرے ممالک سے بہتر تعلقات کا ذکر ہوتا تھا۔