Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کردیا
August 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کردیا۔

سوموار کے روز تقریب سے خطاب میں وزیراعظم بولے آزادی کے بعد ایک نصاب تعلیم نہ لا کر بڑا ظلم کیا گیا، جس کی وجہ سے معاشرہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ لوگ کہتے تھے یکساں نصاب آنا ناممکن ہے، ہم نے یہ کردکھایا۔

عمران خان نے کہا، غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے،، افغانستان نے ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔

اُنہوں نے کہا، آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبی ﷺ پڑھائی جائیگی، حضور ﷺ سے زیادہ کسی کی اچیومینٹ نہیں، حضور ﷺ سے زیادہ کامیاب دنیا میں کوئی نہیں،  سیر ت النبی ﷺ سے نوجوانوں کی کردار سازی میں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ، موسمیاتی تبدیلی بھی انسان کی لالچ کا نتیجہ ہے، تعلیم کے ساتھ اخلاقیات کی بھی تعلیم دینی چاہئے، جاہل لوگ دین کا نام لیکر لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں، اقلیتوں کو بھی ان کے دین پڑھائے جانے چاہئیں، تمام انبیا کی تعلیمات کی بنیاد انسانیت ہے۔