Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ سی سی آئی کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد ہائیرایجوکیشن کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ کورونا کی تیسری لہر کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔