Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لے لیا
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لے لیا۔ اسموگ کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو کل اسموگ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق محکمہ ماحولیات درست سمت میں بہتر اقدامات کرنے میں ناکام شہر لاہور میں اسموگ کا راج برقرار فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔ گذشتہ دنوں سب سے زیادہ گلبرگ کا علاقہ میں فضائی آلودگی کی شرح 453 ریکارڈ کی گئی، شملہ پہاڑی 402، پنجاب اسمبلی کا اے کیو آئی 384 ریکارڈ کیا گیا۔