Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا
September 24, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عسکری قیادت کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت سیکیورٹی کے امور پر برینفگ دی گئی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اہم وفاقی وزرا ،خبرک پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اہم وفاقی وزرا، کے پی،بلوچستان کےوزرائےاعلیٰ بھی ہمراہ تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو سیکیورٹی کے مختلف امور سمیت افغانستان  کی موجودہ صورتحال  کے تناظر میں خطے میں رہ نما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ملک کو درپش  سیکیورٹی چلنجز  سے نمٹنے مںز آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔