Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
April 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ ہو گا۔ پابندیوں میں جزوی نرمی پر بھی غور کیا جائے گا۔ سندھ حکومت کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے اور ایئرپورٹ پر قرنطینہ اور ٹیسٹنگ سہولیات سے آگاہ کرے گی۔ دوسری طرف سندھ حکومت نے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر عمل نہ ہونے پر مزید سختی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ملک میں کورونا  کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  اور عوام کی غیر سنجیدگی کے کے باعث صوبائی حکومتیں  لاک ڈاؤن میں اضافے پر مجبور ہیں  ۔ ادھر پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن اکیس اپریل تک بڑھانے کا اشارہ دے دیا۔