Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان نے شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب میں کہا غیر ملکی امداد پر انحصار نے ہم کو کمزور کر دیا۔ صلاحیت پر اعتماد کے بجائے ہم امپورٹ لینڈ اکانومی بن گئے۔ جس تیزی سے پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے تھا اس طرح نہیں بڑھا۔ آج پاکستان صحیح راستے پر چل پڑا ہے ۔ خوشی ہے ہم ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ معیشت ترقی کر رہی ہے۔ کوشش ہے منی لانڈرنگ کو ختم کریں۔

عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں کیں۔ وفاق کے ترقیاتی پیکیج اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔