Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں

وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں
October 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں۔ کپتان کے کھلاڑی آج ان کی سالگرہ منا رہےہیں۔ کرکٹ کے میدان سے اقتدار کے ایوان تک عمران خان نے شاندار اننگز کھیلی۔ وزیراعظم عمران خان آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ عمران خان کا تعلق میانوالی سے ہے۔ انہوں نے بطور کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔ انیس سو چھیانوے میں عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا اور تحریک انصاف کے نام سے اپنی سیاسی جماعت قائم کی۔ بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر شوکت خانم میموریل کینسراسپتال بھی قائم کیا جہاں غریب اور نادرا مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹویٹر پر’’ہیپی برتھ ڈے پی ایم عمران خان‘‘ٹرینڈ کر رہا ہے جہاں عام شہری ، سیاسی رہنمائوں سمیت سیاسی وسماجی کارکن ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔