Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
May 5, 2019
رینالہ خورد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت سارے مشکل کام کرے گی اور 50 لاکھ گھر بنا کر دکھائے گی۔ کہا کچی آبادیوں میں پری فیبریکیٹڈ سسٹم سے فلیٹ بنائیں گے، پنجاب کے بعد سارے پاکستان میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیاجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر پرائیوٹ سیکٹربنائے گا، سارے آسان کام سابقہ حکومتیں کرچکی ہیں، مشکل کام ان کی حکومت کرے گی۔ لاہورمیں ہائیر اقتصادی زون کے دورے کے موقع پرکپتان نے کہا کہ پہلی بار ملک میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہورہی ہے،،پاکستان میں گاڑیاں بنیں گی اور برآمد بھی ہوں گی۔ بولے فیکٹری سے چالیس ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکررہے ہیں،،غیرملکی سرمایہ کاری سے معاشی بحران دورہوگا۔ عمران خان نے ایچی سن کالج میں بھی تقریب سے خطاب کیا۔