Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان نے دکانوں پر گھی، آٹا اوردالوں پر 30 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے دکانوں پر گھی، آٹا اوردالوں پر 30 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا
November 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے دکانوں پر گھی، آٹا اوردالوں پر 30فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ سبسڈی اگلے 6مہینے کیلئےہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی، پیٹ کاٹ کرخطے میں سستاپٹرول دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 260ارب کے احساس کےدوسرےپروگرام بھی چل رہے ہیں، کامیاب پاکستان میں 1400ارب روپے کے فنڈزرکھے ہیں،

وزیراعظم نے کہا کہ 40لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لا رہے ہیں، گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دیئے جائیں گے، کامیاب پاکستان میں کسانوں کو 5لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں میں کاروبارکرنے کیلئے بھی 5لاکھ روپےقرضہ دیا جائے گا، 40لاکھ خاندانوں میں سے ہرخاندان سے ایک فرد کو تکنیکی تربیت دی جائے گی،  60لاکھ اسکالرشپس دے رہے ہیں، اس پر 47ارب روپےخرچ کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کےتمام خاندانوں کوہیلتھ کارڈ دیئےجاچکے، اب اسلام آباد کے تمام علاقوں میں بھی ہیلتھ کارڈ شروع کرنےجارہے ہیں، پنجاب میں دسمبرکےآخرتک ہیلتھ کارڈ کی تقسیم شروع ہوجائے گی، اگلے سال مارچ سے اپریل تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔