Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ کھل کر دنیا کے سامنے رکھا، مشعال ملک

وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ کھل کر دنیا کے سامنے رکھا، مشعال ملک
September 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ کھل کر پوری دنیا کے سامنے رکھا۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تقریر کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کا مطالبہ کردیا، کہا کہ بھارت آرٹیکل 35 اے اور 370 کے ذریعے گراس ہیومن وائلیشن کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ مظلوم کشمیریوں کی لاشیں گر رہی ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیری رہنماؤں کو مارنے کے منصوبے بنا رہی ہے، دہشتگردی کے کئی منصوبوں میں آر ایس ایس کا ہاتھ ہے۔ آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم ڈیکلیئر کیا جائے۔