Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے  بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا
August 13, 2020
پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے  بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا، پشاور والوں کیلئے بی آر ٹی بسیں ٹریک پر چل پڑیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی، بس کا کم سے کم کرایہ 10 روپے، زیادہ سے زیادہ کرایہ پچاس روپے ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں یہ پاکستان کی سب سے بہترین میٹرو بس پراجیکٹ ہے۔ اس کے اثرات پشاور میں پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے باعث ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا، 27 کلومیٹر اس کا مین آرٹری ہے، 60 کلو میٹر فیڈر روٹس ہیں، بی آر ٹی پورے پشاور کے علاقوں کو کور کرتی ہے۔ اس منصوبے پر تحفظات تھے، آج پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ہم غلط تھے پرویز خٹک ٹھیک تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے پروگرام میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنا پہلے ہونا چاہیے، 10 روپے ٹکٹ سے عام آدمی کیلئے یہ ایک بڑی نعمت بنے گی، طالبعلموں کیلئے سفر کرنا آسان ہوجائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جتنا بھی مبارک دوں وہ کم ہے، یہ صرف 27 کلومیٹر سڑک نہیں پورے پشاور کو کور کررہی ہے، پہلی بار پاکستان میں ڈیزل ہائی برڈ بسیں چل رہی ہیں، ہائی برڈ بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔