Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی افطار پارٹی کرپٹ ٹولے کا اکٹھ قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی افطار پارٹی کرپٹ ٹولے کا اکٹھ قرار دیدیا
May 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی افطار پارٹی کرپٹ ٹولے کا اکٹھ قرار دیدیا۔ بولے حیرت نہیں کہ بلاول اور مریم افطاری پر ملنے جا رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن کی گرینڈ افطاری کو حکومت نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ اپوزیشن کی افطار پارٹی کو وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ ٹولے کا اکٹھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اور مریم نواز نے ایک دوسرے کو کرپٹ کہا، اب افطاری پر ملنے جا رہے ہیں۔ یعنی کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ کرپٹ سیاسی مافیا اکانومی کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ لوگوں کو اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ، کرپشن زدہ افراد اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف اپنے بچوں کیلئے اکٹھےہونے جا رہی ہیں ، فردوس ‏عاشق اعوان ‏ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ افطار پر بیرون ملک دولت ٹھکانے لگانے کی ترکیبیں سوچی جائیں گی۔ اپوزیشن لوٹے ہوئے مال کے تحفظ کیلئے لائحہ عمل پرغورکرے گی۔ انہیں پاکستان کے عوام کا کوئی دکھ ہے نہ ہی درد۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی بہروپیے عوام کو ورغلانے اور کاروباری مفادات کیلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔  بلاول ، مریم نواز ، کرپٹ ، کرپٹ ٹولہ ، اکٹھا ، عمران خان وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی اتحاد کو غیر فطری قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوامی مفاد عزیز نہیں۔ کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ یہ دونوں اندر سے ایک ہیں۔ سید صمصام بخاری نے واضح الفاظ میں کہا کہ اپوزیشن عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کر لے۔