Friday, May 10, 2024

وزیراعظم عمران خان نے انسداد کورونا ویکسین لگوا لی

وزیراعظم عمران خان نے انسداد کورونا ویکسین لگوا لی
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے انسداد کورونا ویکسین لگوا لی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔