Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا

وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا، کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔ افتخار درانی کے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 رہ گئی۔ کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے۔