Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والیٹس کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والیٹس کا آغاز کردیا
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والیٹس کا آغاز کردیا۔ کہا لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، احساس سیونگ والیٹس پروگرام کے تحت خواتین سود سے پاک قرض حاصل کرسکیں گیں۔ وزیراعظم کو احساس سیونگ والیٹس پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ اُنہوں نے لوگوں کی شکایات بھی سُنیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی۔

اُنہوں نےکہا، خواتین کو فنانشل سسٹم میں لانے سے غربت مین تیزی سے کمی ہوتی ہے، احساس پروگرام سے براہ راست امداد کوخواتین بہتر استعمال کرسکتی ہیں، احساس سیونگ والیٹس کا مقصد یہی ہے کہ خواتین کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔