Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کرینگے

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کرینگے
October 23, 2021 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دی، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے، نائب گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان نے استقبال کیا۔ عمران خان نے مقدس سرزمین پر ننگے پاؤں قدم رکھا۔

وزیراعظم عمران خان خاتون اول اور وفد کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔