Friday, May 10, 2024

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ ملاقاتیں کرینگے

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ ملاقاتیں کرینگے
February 15, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، پنجاب میں گورننس سے متعلق بریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم لاہور میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کریں گے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کریں گے اور‘‘ پولیس خدمت مرکز ’’ کے گلوبل پورٹل کا اجراء کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو سیف سٹی ٹیکنالوجی، اور لاہور میں سیف سٹی کے دائرہ کار اور اس کے ذریعے سکیورٹی موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔