Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات، دورہ یورپ پر بریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات، دورہ یورپ پر بریفنگ دی
October 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی اور دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

گورنر نے بتایا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔ انشاء اللہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

گورنر پنجاب نے بریفنگ دی کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کردار کو یورپ میں سب  سراہ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔