Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے 3 ن لیگی ارکان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے 3 ن لیگی ارکان کی ملاقات
June 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ن لیگ کے تین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے۔ ارکان نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تینوں ارکان پنجاب ہاؤس سے الگ الگ اپنی گاڑیوں میں بنی گالہ پہنچے۔ نام بھی میڈیا کو ظاہر نہیں کئے گئے۔ ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کی فہرست پہلے ہی بھجوائی گئی تھی۔ وزیراعظم کی طرف سے ارکان کو ہائی ٹی دی گئی۔ ارکان نے پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا جبکہ دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ملاقات کرنے والوں میں خانیوال، گوجرانوالہ اور نارووال کے ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے، مزید ارکان اسمبلی کا بھی وزیراعظم سے ملنے کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما یونس انصاری بھی وزیراعظم عمران خان سے ملے۔ یونس انصاری کے چھوٹے بھائی اشرف انصاری ن لیگ کے ایم پی اے ہیں۔