Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کی ملاقات
March 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے صمصام بخاری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو عوام تک پہنچانے اور حکومت مثبت امیج برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ صمصام بخاری نے بھی اعتماد کرنے  پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔ جہانگیر ترین نے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔