Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان سے معروف بینکاروں کی ملاقات، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی شریک

وزیراعظم عمران خان سے معروف بینکاروں کی ملاقات، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی شریک
March 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے معروف بینکاروں کی ملاقات ہوئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور ایس ایم ایز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔