Monday, May 20, 2024

وزیراعظم عمران خان سے سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات، سید علی گیلانی کیلئے فاتحہ خوانی کی

وزیراعظم عمران خان سے سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات، سید علی گیلانی کیلئے فاتحہ خوانی کی
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے جمعرات کو اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرحوم کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی آخری سانس تک کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر میں گورننس کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔