Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سبکدوش امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی الوداعی ملاقات
August 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےالگ الگ ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکےمطابق  آرمی چیف نے ڈیوڈ ہیل کی پاک امریکہ تعلقات کیلئے کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔ امریکی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ امریکی سفیر کی یہ ملاقات موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ حالیہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد امریکا کی جانب سے متنازعہ بیان جاری کیا گیا ۔