Monday, May 13, 2024

وزیراعظم عمران خان سے رمیز راجہ کی ملاقات، کرکٹ معاملات پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے رمیز راجہ کی ملاقات، کرکٹ معاملات پر گفتگو
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے کرکٹ دور کے ساتھی رمیز راجہ نے ملاقات کی، کرکٹ سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی ملاقات کردینگے، اپنی 3 سالہ پی سی بی چیئرمین شپ کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ رمیز راجہ بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رمیزراجہ کو چیئرمین پی سی بی تعینات کئے جانے کا مکان ہے۔ وزیراعظم احسان مانی کو مزید توسیع نہیں دیں گے۔