Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات ، افغان مسئلہ کے سیاسی حل سے متعلق ترکی کے کردار سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات ، افغان مسئلہ کے سیاسی حل سے متعلق ترکی کے کردار سے آگاہ کیا
August 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مسئلہ کے سیاسی حل سے متعلق ترکی کے کردار سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر اور ترک عوام کےلیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان منفرد باہمی تعاون اور باہمی اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفت سے نمٹنے میں ترکی کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مستقل حمایت پر ترکی کے شکرگزر ہیں۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی ترک وزیردفاع کو آگاہ کیا۔

ترک وزیردفاع نے کشمیر سمیت تمام مسائل پر حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے افغان تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا۔