Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
May 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا عوامی مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ملکی ترقی کی سمت متیعن ہو چکی ہے۔ آنے والا دور خوشحالی کا ہو گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا معاشی ٹیم کے ہمراہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر جلد قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا۔ بابر اعوان نے کہا اپوزیشن کے پاس نہ سٹریٹ پاور ہے نہ عوامی حمایت۔ بڑے چوروں کا احتساب ہو گا تو نچلی سطح پر کرپشن رکے گی۔ پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا امید ہے جلد مفرور اور اشتہاریوں کو بھی وطن واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔