Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے
October 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ وزیر اعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم  دورہ ایران سے متعلق سعودی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا امن فارمولا کام کر رہا ہے ، سعودی عرب سے بات چیت کیلئے سہولت کاری کی پیش کش کو ایران مان گیا، ذرائع کے مطابق ایران نے وزیراعظم سے کہا وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر سعودی عرب سے مذاکرات پر تیار ہے۔ عمران خان نے خطے میں امن کی آدھی سیڑھی عبور کرلی، دوسرے مرحلے میں آج سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں سعودی حکام کو بھی ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کی پیشکش کریں گے۔ ایرانی قیادت کی تجاویز سے بھی آگاہ کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران کی رضامندی کے بعد مذاکرات کی تاریخ اور ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی خارجہ وزارتیں مشاورت سے امور طے کریں گی۔