Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کمرشل پرواز سے امریکا روانہ

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کمرشل پرواز سے امریکا روانہ
July 20, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کمرشل پرواز سے امریکا روانہ ہو گئے۔ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کی بائیس جولائی کو امریکی صدر سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم ارکان کانگریس ،آئی ایم ایف چیف اور ورلڈ بینک کے صدرسے بھی ملیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی ،بزنس سمٹ سے خطاب  اور یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیِس کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔ 23 جولائی کو امریکی اخباروں کے ایڈیٹرز اور اسپیکرنینسی پلوسی سے ملاقات ہو گی۔  

 ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائی پروفائل وفد عام مسافروں کے ساتھ کمرشل فلائٹ پر امریکا جائے گا۔ وزیر اعظم خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ جہاں پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔ وہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائی پروفائل وفد عام مسافروں کے ساتھ کمرشل فلائٹ پر امریکا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوعمران خان کی شخصیت سے آگاہی دینے کیلئے رپورٹس پیش کی گئیں جس کےمطابق عمران خان ساؤتھ ایشیا کے اکثر لیڈروں کی طرح سیاست میں دولت کی وجہ سے یا کسی فوجی بغاوت کے نتیجے میں نہیں بلکہ اپنی ایمانداری اور اپنے ملک کے لوگوں کو امید کی کرن دکھا کر آئے۔

امریکی صدر کو بتایا گیا کہ افغانستان میں امن پاکستان سے جڑا ہوا ہے یہ مناسب وقت ہے اور سنہری موقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک ایماندارلیڈر سے ملکر کر افغانستان اور دنیا میں امن بحال کرے۔