Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے
June 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بجٹ اجلاس کی وجہ سے کرغزستان کا تین روزہ دورہ مختصر کر دیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ روس ، چین اور کرغزستان کے صدور سے ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیراعظم کرغزستان کے صدر کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم گالا کانسرٹ کی سرکاری تقریب میں بھی شامل ہوں گے۔ چین اور روسی صدر کے ساتھ ملاقاتیں جمعہ کے روز شیڈول ہیں۔ وزیراعظم وفد کے ہمراہ کل دوپہر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جبکہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بھی ون آن ون ملاقات کل سپہر تین بجے ہو گی۔ وزیر اعظم کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات طے ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ فوٹو سیشن بھی ہو گا۔ اہم ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کل شام پاکستان کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔