Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے
February 23, 2021

کولمبو (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔

وزیر اعظم کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہے، کولمبو ہوائی اڈے پر وزیر اعظم عمران خان  کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب اور ،صدر سے ملاقاتیں کرینگے۔ اسکے علاوہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کو کل سری لنکا کے اسپیکر اور وزیر کھیل کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ عمران خان کولمبو میں ہائی ٹیک سپورٹس سنٹر کے قیام کے حوالے سے ڈسکشن میں حصہ لیں گے۔