Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے آج ورچوئل خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے آج ورچوئل خطاب کریں گے
September 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے آج ورچوئل خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی لاک ڈاؤن، بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فلسطین سمیت افغانستان میں انسانی المیہ اور اقتصادی بحران سے عالمی دنیا کو آگاہ کرینگے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم بین الاقوامی دنیا پر افغانستان میں مشترکہ، متفقہ حکومت کے قیام میں مدد کے علاوہ مہاجرین کی آمد اور دیگر خدشات کا بھی ذکر کرینگے۔

وزیراعظم کورونا وباء کے خاتمے، ویکسین سب کے لیے کی حکمت عملی، عالمی کساد بازاری، غریب ممالک پر واجب الادا قرضوں میں رعائت، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تغیرات سے درپیش خطرات کا بھی ذکر کریں گے۔