Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے
July 21, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ عمران خان امریکی صدر کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ہمراہ ہیں۔  وزیراعظم  عمران خان  تین روزہ  سرکاری دورے  امریکا  پہنچ امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام، شاہ محمود، پاکستانی سفیر اور دیگر نے استقبال کیا۔ پاکستان ہاؤس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی شاندار استقبال کیا ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔  وزیراعظم  عمران خان  تین روزہ  سرکاری دورے  امریکا  پہنچ وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی سفارتخانے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنما طاہر جاوید اور جاوید انور سمیت اہم پاکستانی و امریکی کاروباری شخصیات  کی  ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان میں توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔  وزیراعظم  عمران خان  تین روزہ  سرکاری دورے  امریکا  پہنچ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانےمیں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔ پاکستانی عوام اورسکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات کم ہوں گے۔ اب سکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے جس میں  پندرہ سے بیس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔ وزیر اعظم" پاکستان بزنس سمٹ" میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی کل امریکی صدر سے ملاقات ہو گی۔ ٹرمپ عمران خان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیں گے۔ اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی ڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ عمران خان آج ورلڈب ینک کے صدر سے بھی ملیں گے۔ عمران خان آج شام کو پاکستانی کمیونٹی سے  خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان بزنس سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔