Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ
November 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم استور نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کر کے جاری کام کا جائزہ بھی لیں گے اور یادگار شہداء پر حاضری بھی دیں گے۔