Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
December 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔ کراچی ایک روزہ دورے پرعمران خان کی سندھ حکومت کےسربراہ مرادعلی شاہ سے بھی ملاقات ہو گی۔ ملاقات میں گلے شکوے اور تحفظات پر بات ہو گی۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی شہر قائد دوسری بار آمد ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے وفد سے اہم ملاقات ہو گی جس میں معیشت کو کیسے استحکام دیا جائے ؟، اسٹاک مارکیٹ کو منفی رجحانات سے کیسے بچایا جائے جیسے معاملات پر بات جیت ہو گی۔ گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور رہنما بھی عمران خان سے ملیں گے اور اپنے مسائل وتجاویز سے آگاہ کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان صنعتکاروں، تاجروں اور برآمد کنندگان کے وفود سے الگ الگ بھی ملاقات کرینگے۔ سب سے اہم کراچی میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام جاری منصوبوں اور شہر قائد کے لیےمجوزہ پلان پر بھی جائزہ اجلاس ہو گا۔ ایم کیوایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے بھی وزیراعظم کی ملاقات متوقع ہے۔