Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے
February 15, 2019
 پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔ گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ نے عمران خان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کو سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ انہیں سیاحوں کیلیے سہولتوں کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ عمران خان قبائلی علاقوں کیلئے ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کا افتتاح بھی کرینگے۔ صوبائی گورنر اور وزیراعلیٰ میں اختلافات بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔