Tuesday, May 14, 2024

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے لئے روانہ

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے لئے روانہ
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ وزیراعلیٰ بزدار وزیراعظم کو موٹروے زیادتی کیس پر پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔ عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب وزیر اعظم کو فلاحی تنظیموں کیساتھ مل کر کیے جانیوالے کام، یونیورسٹیز میں اصلاحات، پنجاب آب پاک اتھارٹی اور گورنر ہاؤس کے معاملات کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی کچھ دیگر وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔