Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم کا دورہ لاہور ،گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی

وزیراعظم کا دورہ لاہور ،گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی
October 7, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روز کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں  گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ، ملاقات میں صوبے کے امور پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کے اجالاس کی صدارت کی ، وزیر اعظم نے کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور اور ہاؤسنگ پروگرام پر اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 100روز کے پلان میں تمام اہداف بروقت حاصل کریں ، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت ایک سیل بنا رہی ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  حکومت پرانے نظام میں خامیاں دور کرنے کیلئے نیا نظام لائے گی ،  بلدیاتی نظام میں مالی بے قاعدگیوں پر مکمل چیک اینڈ بیلنس ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے ، پنجاب کابینہ نئے نظام سے متعلق بروقت قانون سازی کرے، نظام میں بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ،نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو گی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں واضح ہدایت دی کہ  قبضہ مافیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں ، وفاق بھرپور مدد کرے گا مگر  تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غریب آدمی کو بے جا زحمت نہ دی جائے ،ملک گیر صفائی اور شجرکاری مہم میں صوبائی حکومت وفاق کا بھرپور ساتھ دے۔