Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے
January 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے، عمران خان نمل کالج کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ وزیراعظم دوپہر کو نمل کالج جائیں گے، نمل کالج کے قریب ہیلی پیڈ بنا دیا گیا۔ نمل کالج کے اطراف اور راولپنڈی روڈ پر سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نمل کالج کے ڈونرز کیساتھ خصوصی ملاقات اور ظہرانہ بھی کریں گے۔ عمران خان کی ماڈل پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال اور لاری اڈہ شیلٹرہوم کےدورے کا بھی امکان ہے۔